تربیلا ڈیم سے سپلائی معطل،ملک بھرمیں بجلی کا بریک ڈاؤن

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) تربیلا ڈیم سے بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔ بجلی کی سپلائی میں تعطل آنے کے بعد ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن شدت اختیار کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو محرم کے بغیرحج اورعمرہ ادا کرنےکی اجازات مل گئی

تفصیلات کے مطابق تربیلا سے بھی بجلی کی سپلائی میں تعطل آنے کی وجہ سےکراچی، حیدرآباد، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب میں بھی بریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لیسکو کا سسٹم بھی ٹرپ کر رہا ہے، گرڈ فریکوئنسی بھی50 سے نیچے چلی گئی ،ذرائع کے مطابق لیسکو کےکئی گرڈ اسٹیشن ایک ساتھ بندکیے جا رہے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی نے موجودہ بحران کی انکوائری کا حکم دے دیا ، اعلیٰ سطح کی کمیٹی 2 روز میں حقائق سامنے لائےگی۔ وزارت کے مطابق رات 9 بجے تک سسٹم کو بحال کردیا جائےگا۔ ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 17000 میگاواٹ ہے، سسٹم میں اس وقت 11 ہزار میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزارمیگاواٹ تک جا پہنچا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کے بعد شوہراپنی پہلی بیوی کوساتھ رہنےکیلئےمجبورنہیں کرسکتا،عدالت کا بڑا حکم

لیسکو حکام کے مطابق کوٹہ 1975 میگاواٹ رہ گیا ہے، 4 ہزارمیگاواٹ کی طلب ہے اور رسد آدھی مل رہی ہے، تمام فیڈرز کو  12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا کہہ دیا ہے، بعض علاقوں میں گرڈ ہر ایک گھنٹے بعد 2 گھنٹے بھی بند رہےگا۔خیال رہے کہ نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، حکام کے مطابق  صبح کی گئی بجلی رات تک آئےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں