عمران خان آرکرو یا پار،ابھی نہیں توکبھی نہیں،شیخ رشید کا مشورہ

یوتھ ویژن نیوز( قاری عاشق حسین سے ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہہ دیا ہے کہ آر کرو یا پار، مزید تاخیر نہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پوری امید ہےاس اتوار کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دے گا۔میں نے آج عمران خان کوجلسےمیں کہا ہےکہ آر کرو یا پار،اب یا کبھی نہیں اور دیر نہ کرو۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے11ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب انصاف مرجاتا ہے تو انتقام جنم پاتاہے۔آل شریف نے انصاف کو نیلام گھر میں سجا دیا ہے۔حکومت نےاپنے کیسز ختم کروا کے اپنی سیاسی قبرکھودی ہے۔

شیخ رشید کا کہا تھا کہ چوروں کے کیسز کے پیچھے بڑے چہرےاوردستانے پہنےہوئےہاتھ ہیں، جوڈیل اورڈھیل کروا رہےہیں۔بڑا ڈاکو ہی بڑاحکمران ہے۔ انصاف اورقانون غریب کےلیے ہے۔ پاکستان میں آل شریف کی منی لانڈرنگ کے آگے انصاف بھی شرمندہ ہے۔ شریف خاندان کےکنفرم کیسز میں بریت کی وجہ سےعمران خان کی کال کوایندھن ملےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں