کراچی ایک لاوارث شہرکی صورت اختیارکرتا جارہا ہے ۔احمدندیم اعوان
یوتھ ویژن نیوز ( محمد افضل سے ) اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نےکہا ہے کہ کراچی ایک لاوارث شہرکی صورت اختیارکرتا جارہا ہے۔نمائشی اقدامات بلدیاتی اداروں کا وطیرہ بن چکے ہیں۔ شہری چیخ چیخ کر اپنے بلدیاتی مسائل بیان کر تے ہیں ۔لیکن حکومتی اقدامات صرف میٹنگ اور اخباری بیانات تک محدود ہیں ۔پورا بلدیاتی نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔ سڑکوں کےدرمیان گڑھوں ، سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہو نے ،پینے کے پانی کی شدید قلت، اسٹریٹ لائٹس کی بندش، حادثات وجرائم کے بڑھتے کیسز سے شہری پریشان ہیں ۔بلدیاتی اداروں کی نااہلی پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ۔جیسے کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں۔ایک عرصے سے کراچی کچرا کنڈی کا نمونہ پیش کررہا ہے ۔کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی خرابی اور ڈیزل فنڈز کے خورد برد کے باعث شہرکے بیشتر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ سیوریج لائنوں کی مرمت اورگٹروں کی صفائی نہ ہو نے سے کئی علاقوں میں گٹر ابل رہے ہیں۔کچرے کو آگ لگانے سے شہر میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے ۔سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں ۔ اسٹریٹ لائٹس کی بندش سے حادثات اورجرائم بڑھ رہے ہیں۔ واٹر بورڈ ہمیشہ نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ مختلف علاقوں میں جمع سیوریج کا گندا پانی مچھروں اورمکھیوں کی افزائش کے لیے نرسری کا کردار ادا کرتا ہے ۔ جراثیم کش اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں ڈینگی ، ملیریا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں ۔آخر کیا وجہ ہے کہ ان تمام مسائل سے حکمران نظریں کیوں چرا رہے ہیں ۔کیونکہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ایسے نااہل حکمرانوں کو عوام بھی ٹھکراکرمسترد کردیں گے ۔اور ملک وقوم کے حقیقی خدمت گزاروں کو منتخب کریں گے