تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنےکیلئے41 کروڑکی گرانٹ منظور

یوتھ ویژن نیوز (مظر چشتی سے ) تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کو روکنے کیلئے 41کروڑ کی گرانٹ منظورکرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ کے لیے41کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ائی ایس پی آرسیمت 12میجرجنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

وفاقی کابینہ نے 41 کروڑ روپے فنڈز کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دے دی۔اجلاس میں سائفر گمشدگی ،مبینہ آڈیو لیکس سے متعلق تحقیقات پربھی بات غور کیا ، وفاقی کابینہ کو ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔فنڈز ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مانگے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں