پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئےنوازشریف کی لندن اہم ملاقات

یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے )مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے علیم خان اور عون چودھری نے ملاقات کی ، لندن میں ہونیوالی ملاقات میں پنجاب حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کےسازش کے بیانیےکا قائل نہیں،صدر مملکت

ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں،نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں