اقوام متحدہ نے خبردارکردیا:سیلاب کے باعث بیماریوں سے زیادہ اموات ہوسکتی ہیں
یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے ) اقوام متحدہ نے سیلاب کے بعد پیدا ہونیوالی بیماریوں کے باعث اموات کا خدشہ ظاہر کردیا ۔
یہ بھی پڑھئیں: نواز شریف نےجیل میں قید دنوں کی کہانی سنا دی
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی سیلاب سے زیادہ جانیں لے سکتا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ پاکستان صحت عامہ کی تباہی کے دہانے پر ہے، اب ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار سیلاب سے کہیں زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 80 فیصد کاربن خارج کرنے والے مغربی ممالک ہیں ۔پاکستان کی مدد کرنا مغرب کی اخلاقی ذمہ داری ہے،ان کا کہناتھاکہ اب صرف پاکستان متاثر ہوا ہے اس بعد کوئی دوسرا ملک بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔
Load/Hide Comments