وفاقی حکومت کیلئےبری خبر،اہم اتحادی نےعلیحدگی کی دھمکی دے دی

یوتھ ویژن نیوز(مبشر بلوچ سے ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومتی اتحاد سے علیٰحدگی کی دھمکی  دے دی اور اس سلسلے میں باضابطہ پیغام بھی پہنچا دیا ہے 

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نےجیل میں قید دنوں کی کہانی سنا دی

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہماری جماعت نے باضابطہ طور پر وفاقی حکومت کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مزید ملتوی ہوئے تو الیکشن سے دستبردار ہونے کے ساتھ حکومتی اتحاد سے الگ ہو جائیں گے۔ ہم اس بار کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں