سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے بچنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کررہی ہے،ندیم اعوان

یوتھ ویژن نیوز(محمد افضل سے )سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے بچنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کررہی ہے۔

اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہےکہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے بچنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کررہی ہے۔ کبھی بارش کا بہانہ بناتے ہیں ۔ کبھی سیلاب متاثرین کی مدد کا بہانہ بناکر الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کسی گروہ یا ملک کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف

پولیس سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے کا بہانہ بنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔حکومت نہ متاثرین کی مدد میں کوئی دلچسپی دکھارہی ہے، نہ کراچی کے مسائل حل ہوتے نظر آتے ہیں ۔کراچی کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کب تک کیا جاتا رہے گا ۔

گلشن اقبال ٹاؤن کے بلدیاتی امیدواران اور ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ رہا ہے۔ شہری دن دیہاڑےاپنی جان و مال سے ہاتھ دھورہے ہیں ۔لیکن حکمرانوں کو اس سے کوئی غرض نہیں ۔ٹوٹی سڑکیں ،ابلتے گٹروں کے باعث عوام تکلیف سے دوچار ہیں۔ پینے کاصاف پانی ،صفائی و صحت کےناقص انتظامات شہریوں کو بیمار کررہےہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کا شکار،ہنگامی لینڈنگ

حکومت سندھ کب تک کراچی کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کرتی رہے گی۔حقیقت میں انہیں اپنی ناکامی نظر آ رہی ہے۔انہیں معلوم ہے کہ کارگردی کی بنیاد پر جیتنا ناممکن ہے۔ان کی اپنی پارٹی کے لوگ بھی ان سے نالاں ہیں ۔ خدمت انسانیت اللہ اکبر تحریک کا منشور ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں کرسی کے نشان پرمہرلگاکرخدمت گزاروں کومنتخب کریں۔احمد ندیم اعوان نے الیکشن کمیشن اور متعلقہ اداروں کواپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں