ریلوے اسٹیشنز پر وینڈنگ سٹالز کی یکساں ڈیزائن پالیسی تیارکی جائے،خواجہ سعد رفیق

یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وینڈنگ سٹالز کی یکساں ڈیزائن پالیسی تیار کی جائے،ریلوے سٹیشنز پر صفائی یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی گروہ یا ملک کو پاکستان میں عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے،آرمی چیف

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے افسران کو ہدایت کی کہ تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ بڑا چیلنج ہے،

اسے ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے، وفاقی وزیر نے ریلوے سٹیشنوں پر وینڈنگ سٹالز کی یکساں ڈیزائن پالیسی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ریلوے افسران نے وزیر ریلوے کو کراچی تک چلائی جانے والی مسافر ٹرینوں کی پنکچوالیٹی اورآکوپینسی پر بریفنگ دی جس پر خواجہ سعد رفیق نے اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا مدت پوری ہونے پرسبکدوش ہونے کےعزم کا اظہار

وفاقی وزیر نے افسران سے کہا کہ ٹرینوں اور 20 بڑے ریلوے سٹیشنز پر صفائی یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کوٹہ زاہدان سیکشن کو اپ گریڈ کرکے فریٹ آپریشن میں تیزی لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں