ڈاکٹر کی ڈائری! ڈینگی دا ڈنگیا !!
ڈاکٹر اسد امتیاز ابو فاطمہ
گوجرنوالہ اور اسکے مضافات میں ڈینگی کا وقت ہوا چاہتا ہے،سوچا تو یہی تھا کہ کچھ نہ ہی لکھوں ہر سال تو آ جاتا ہے اور پہلے ہی کافی آگاہی دی جا چکی ہے،تیز بخار کے کیسز تو تین ہفتوں سے بہت آ رہے تھے پر سوچا کہ اب ختم ہوا اب ختم ہوا لیکن لگتا ہے کہ ابھی یہ کہیں نہیں جا رہا اور میں نے نوٹ کیا ہے کہ پچھلے سال گوجرنوالہ شہر کے لوکل کیسز اتنے نہیں تھے زیادہ تر متاثرہ مریض لاہور ٹریول کی ہِسٹری دیا کرتے تھے لیکن اس دفعہ تو لگتا ہے کہ
اَنی پہ گئی ہے۔۔
تینوں کلینکس (واپڈا ہسپتال چوہدری ہسپتال اور فاطمہ اسد ویلفیئر کلینک)پہ پے در پے مریض آ رہے ہیں بخار شدید کمزوری اور آوازاری کا احساس جسم درد سر درد بھوک ختم کیساتھ ۔۔
ویسے تو یہ ہم ڈاکٹروں کا مندہ سیزن ہوتا ہے پر وہ جسے چاہے بے حساب رزق دیتا ہے
خیر بتانا یہ تھا کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔۔
بلکل بھی خطرناک مرض نہیں ہے(سوائے اسکے جسکا وقت ہی آ گیا ہو یا جو وارننگ سائنز کو اگنور کرے)
میں گزشتہ تین ہفتوں میں تین چار سو ڈینگی پیشنٹس تو مینیج کر ہی چکا ہوں الحمداللہ کسی ایک کو بھی کوئی سیریس کمپلیکیشن نہیں ہوئی سوائے ایک کے۔۔
“پلیٹوں”(Platelets )کے کم ہونے سے نہ ڈریں یہ تو بیس تیس ہزار تک چلے ہی جاتے ہیں عموماً بخار کے ساتویں دن اور پھر بہتر ہونا شروع ہو جاتے ہیں
(البتہ اگر کسی بندے کی پلیٹیں بہتر نہ ہو رہی ہوں تو وہ کسی ٹھنڈے علاقے میں چلا جائے یا پھر بارلے ملک 🫠)
علاج ؛ کوئی نیئں یا پھر “صبر و برداشت”
صبر و برداشت اس لئے خاص طور پہ لکھا کہ بعض مریض ڈاکٹر کے پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں کہ؛
ڈاک صاب بخار لَتھ کیوں نیئں رہیا”
وائرل انفیکشنز اپنا مخصوص ٹائم لے کر ہی ٹھیک ہوتی ہیں مطلب درمیانے درجہ کی شدت میں اگر آپ خود سے پینا ڈول لیتے رہیں اور پانی کا ان ٹیک اچھا رکھیں تو ایک ہفتہ میں ٹھیک ہو جایئں گے اور اگر ڈاکٹر کے مشورہ سے (جو کہ پینا ڈول ہی ہے)لیں تو انشااللہ سات دنوں میں ٹھیک ہو جایئں گے ۔۔آآ
پر خدا دا واسطہ جے پپیتا تے یخ ٹھنڈا اناراں دا جوس پی پی کے ساتھ میں چیسٹ انفیکشن نہ کروا لیا کریں ۔۔
البتہ اگر پیٹ درد لو بلڈ پریشر نقاہت اور متلی الٹی کی وجہ سے اِن ٹیک اچھا نہ رہے اور Dehydration کا خطرہ ہو تو وہ نہیں ہونی چاہئیے ایسی صورت میں فوری “پرچی”کٹا کے ہمارے پاس آ جاویں ہم آپ کو “ڈرپاں” لگاویں گے تو آپ انشااللہ ٹھیک ہو جاویں گے ۔۔
بچاو کیلئے ؛ مچھر مار سپرے اور موسپیل وغیرہ ریگیولری استعمال کریں چونکہ یہ صاف پانی کا مچھر ہے اس لئے اگر اپنے اردگرد صاف پانی پاویں تو اسے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے فوری گندہ کردیں سوری آئی مین چلتا کر دیں ۔۔
اور آخر میں انتہائی ضروری لائف سیونگ ٹیک ہوم میسج وارننگ،یاد رکھیں ڈینگی کا اِکا دُکا مریض گھنٹوں میں بھی سیریس ہو سکتا ہے اگر اسکے وارننگ سائنز کو مِس کر دیا جائے اور ٹائم پہ کیئر نہ کی جائے،مجھے یاد ہے کہ پچھلے ہفتہ ایک مِڈل ایج میل پیشنٹ میرے سامنے ہی کلینک پہ بیٹے بیٹھے باتیں کرتا کرتا collapse کر گیا تھا لینے کے دینے پڑ گئے اور فیملی بتا رہی تھی کہ جناب نے ایک ہفتہ سے کچھ نہیں کھایا پیا تھا ۔۔
پیٹ میں درد اور دن میں تین بار اُلٹی کرتے شدید ویکنس اور بے چینی یہی وارننگ علامات ہوتی ہیں بگڑنے کی پلس اگر ناک منہ سے خون وغیرہ یا جلد پہ ٹِمکنے،ایسی صورت میں فوری ڈینگی فیور سیل سول ہسپتال رابطہ کریں۔
امید ہے کہ ڈاکٹر کی یہ ڈائری کسی کی جان اور “خرچہ”بچانے میں مُفید ثابت ہو گی ۔۔انشااللہ