آصف علی زرداری پھر نانا بن گئے،بختاوربھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے) ایک برس قبل اکتوبرہی کے مہینے میں بختاور بھٹو اورمحمود چوہدری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم کی ولادت کے بعد اب دوسرے بیٹے نے جنم لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا مدت پوری ہونے پرسبکدوش ہونے کےعزم کا اظہار
بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن دیتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 5 اکتوبر 2022 بتائی۔ انہوں نے قرآنی آیت’’اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی خوشخبری سے آگاہ کیا ۔
بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت دس اکتوبر2021 کو ہوئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف کی تقرری پرپیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن سےاختلاف
میر حاکم کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اس کیپشن کے نیچے پوسٹ کی گئی ہے ’’ میر حاکم از ناؤ بگ برادر’’۔