ایلون مسک کی پہلےہاں پھرانکار،ٹویٹرخریدنےکیلئےایک پھر رضامند ہوگئے
یوتھ ویژن نیوز ( علی رضا ) ایلون مسک نے پہلے ہاں کی پھر انکار کرنے کے بعد آخر کار ایلون مسک ٹویٹر خریدنے کیلئے رضامند ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسلا کے چیئرمین ایلون مسک 44 بلین ڈالر کی اصل قیمت پر ٹویٹر خریدنے پر رضامند ہوگئے ۔بلومبرگ اور نیویارک ٹائمز نے تصدیق کی ہے کہ ایلون مسک نے ٹویٹر کو اپنی اصل تجویز کردہ قیمت 54.20 ڈالر فی شیئر (جو تقریبا44 بلین ڈالر بنتے ہیں ) خریدنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام پرثانیہ مرزا کےایک کروڑفالوورز ہوگئے
ذرائع کے مطابق ایلون مسک ٹویٹر انتظامیہ کو لکھے گئے ایک خط میں اس دلچسپی کا اظہار کیا اس کے بعد ان کی ملاقات عدالت میں چار اکتوبرکو ٹویٹر کے نمائندوں سے ہوئی جہاں انہوں نے ٹویٹر خریدنے کیلئے دلچسپی ظاہر کی ۔
اس سے قبل ایلون مسک نے ٹویٹر کی خریداری اس لئے روک دی تھی کہ انہوں نے الزامات عائد کئے کہ ٹویٹر نے اپنے کاروبار کے بارے میں انہیں اس وقت گمراہ کن معلومات دی جب انہوں نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے،عدالت کو ایلون مسک نے بتایا کہ ٹوئٹر پر اصل صارفین کے حوالے سے انہیں جو اعداد شمار دئیے گئے، اصل صارفین کی تعداد اس سے کافی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استعفوں کی منظوری:تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
عدالت میں ٹویٹر انتظامیہ نے موقف اختیارکیا کہ ایلون مسک 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے بچنے کے لیے فرضی جواز بنا رہے ہیں، ایلون مسک کی کہانی تصوراتی اور معاہدے سے بچنے کی کوشش ہے کیونکہ حصص میں کمی کے باعث وہ اس معاہدے کو پرکشش تصور نہیں کرتے