حکومت نے پیڑول کی قیمت کم کرنے کے بعد بجلی کی قیمت اضافہ کر دیا
یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 51 پیسے اضافے کی منظوری
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 51 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے، یہ فیصلہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کی غرض سے کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 22 اگست 2022 تک ڈکلیئر کی گئی ممنوعہ اشیاء کلیئر کرنے اور تیل و گیس کی تلاش کیلئے 18 لائسنس میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ 50 کلوگرام درآمدی یوریا بوری کی ڈیلر ٹرانسفر پرائس کی منظوری دی گئی اور 50 کلو درآمدی یوریا کے ڈیلر ٹرانسفر پرائس 2150 روپے مقرر کی ہے
Load/Hide Comments