کراچی شہر تباہ حال اور بدترین مسائل سے دوچار ہے۔احمدندیم اعوان
یوتھ ویژن نیوز (محمد افضل ) اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی شہر تباہ حال اور بدترین مسائل سے دوچار ہے۔
شہرقائد کو برباد کرنے میں سندھ پر قابض حکمران پارٹیوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کراچی کبھی عروس البلاد ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب اس شہر کی شناخت ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ابلتے گٹر اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ہیں۔ غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی کثیرالمنزلہ عمارتیں ،حفظان صحت کے ناقص انتظامات نے اس شہر کے حسن کو بگاڑکر رکھ دیا ہے
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں 6800 روپے کی کمی
شہری یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ملک کے خزانے میں 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر کراچی کیوں بےیارومددگار کیوں ہے؟ 23 اکتوبرکوکراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےکیماڑی ٹاؤن میں امیدواروں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ حکومت نے شہر میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کےلیے بس سروس کا افتتاح کیا ۔
مختلف ترقیاتی کاموں کے علاوہ سڑکوں کی مرمت کی گئی۔ تاہم حالیہ بارشیں تمام دعوے اور ترقیاتی منصوبوں اپنے ساتھ بہا کر لے گئی۔جو حکمران پارٹی گزشتہ 15 سالوں سے سندھ پربرسراقتدار ہے۔ اس نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے، پبلک ٹرانسپورٹ، پانی، بجلی،گیس اورسیوریج کے مسائل کو حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کےبعد سردی کی لہر،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا
بلدیاتی انتخابات سے قبل تنقید اور شرمندگی سے بچنے کے لیے بسیں چلانا، پارکوں کا افتتاح اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنا ووٹ کے حصول کا ذریعہ ہے۔اب حکمران بھی جان چکے ہیں کہ ووٹ کے حصول کے لیے ہمارے پاس کاموں کی کارگردگی صفر ہے۔احمد ندیم اعوان نے امیدواروں اور عہدیداروں کوانتخابی مہم تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم خدمت والے لوگ ہیں۔ہماری سیاست ہی خدمت انسانیت ہے ۔ اقتدار میں آکرخدمت کا حق ادا کریں گے۔عوام کو پیسہ عوام کے مسائل کو حل کرنے پر خرچ کریں گے۔