اسحاق ڈارایسا کیا کرینگےجومفتاح نہیں کرسکے،شیخ رشید

یوتھ ویژن نیوز(ویب ڈسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا، آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کاچاند نظرنہیں آیا،جشن عید میلاد النبیﷺ 9اکتوبر کومنائی جائےگی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا ہوا مفرور پانچ سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا، 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہے، آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر بجلی گیس اور آٹے کا کیا کریں گے جو مفتاح نہیں کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں