پی آئی اے نےمزید ایک ایئربسA-320 طیارہ اپنے بیڑے میں شامل کرلیا 

یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے )پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، مزید ایک ایئر بس 320 طیارے کو بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کئےاور اس سلسلے کا تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ، بہتر كیبن کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا ۔

چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں وطن پہنچے گا جس سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں