نعت محمدﷺ

بے حجاب دیکھ لینا تم، آنکھیں سرکار کی
دیکھتے ھی رھنا تم ، آنکھیں سرکار کی

چھا جائے گی بے خودی رگ و جاں میں عجب سی
پیارجب تکنا تم ، آنکھیں سرکار کی

محو خواب ھو جب میرے سرکار اے کاکل مُعطر
تکریم سے چوم لینا تم ، آنکھیں سرکار کی

ابرووں کی کمان ، اور خمیدہ پلکیں
لفظوں میں کیسے؟ لکھنا تم ، آنکھیں سرکار کی
چاھو دیکھنا جلوہ اپنے پروردیگار کا
اے صنم دیکھ لینا تم ، آنکھیں سرکار کی

رُوبرو چاھو جب دیکھنا، تم آنکھیں سرکار کی
تصور میں سوچ لینا تم ، آنکھیں سرکار کی

صنم نشاط بھاولپور

اپنا تبصرہ بھیجیں