سرکاری وسائل کا استعمال،الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پیش ہونے کیلئےدوسرا نوٹس جاری
یوتھ ویژن نیوز( مبشر بلوچ سے)خیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان اور محمود خان کو دوسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ جس میں عمران خان کو 23 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے، عدم پیشی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، آئی ایس پی آر
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی محمود خان خود تو پیش نہ ہوئے لیکن ان کے وکیل پیش ہوئے اور انہوں نے کمیشن سے وقت مانگ لیا، جس کے بعد انہیں بھی 23 ستمبر کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ چارسدہ جلسے میں شرکت کرکے عمران خان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور محمود خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔