افغانستان سےدہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کاجوان شہید،آئی ایس پی آر

یوتھ ویژن نیوز(ثاقب غوری سے ) بین الاقوامی سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں   نے شمالی وزیرستان  کے ضلع دوتوئی کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان سپاہی نذر محمد مادر وطن پر قربان ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا

34 سالہ نذر محمد کا تعلق جعفر آباد سے تھا۔ مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر  پاک فوج  نے بھرپور جواب  دیا۔ جوابی  کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان  پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔  پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں