منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف بیرون ملک اورحمزہ شہبازکمردرد کی وجہ سےعدالت میں پیش نہ ہوئے
یوتھ ویژن نیوز ( قاری عاشق حسین سے )وزیر اعظم شہباز شریف بیرون ملک دورے جبکہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو کررونا کی ویکسین لگائی جانے کی مہم شروع
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے سماعت کی۔ حمزہ شہبازاور شہباز شریف کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروا دی،درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش نہیں ہونگے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف بیرون ملک کے دورے پر ہیں جبکہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، حمزہ شہباز کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 70سال تک حکومت کرنیوالی ملکہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے ریفرنس پر مزید کارروائی 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔