مونس الہیٰ پریشرگروپ بنانے کیلئے سرگرم
یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) پنجاب کی سیاست میں ہلچل ،مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی نے پنجاب میں پریشر گروپ بنانے کے حوالے سے سرگرم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 17 ستمبر کو پیدا ہونے والے بچوں کو سونے کی انگوٹھی اور720 کلو مچھلی ملےگی
ذرائع کے مطابق لودھراں، خانیوال، شیخوپورہ، نارووال، جہلم اور دیگر اضلاع میں مونس الٰہی نے کام شروع کردیا ، مونس الٰہی اگلے انتخابات سے قبل 30 سے 35 لوگوں کا پریشر گروپ بنانا چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کےرہنما کاپریشر گروپ بنانے کامقصد پنجاب میں اپنی علیٰحدہ شناخت بنانا ہے۔ مونس الٰہی نے رہنماؤں کو ان کے کام ہنگامی بنیادوں پر کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے، مونس الٰہی نے قریبی ساتھیوں سے رابطے بھی تیز کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے ہسپتال کو بھی لوٹ لیا ،1200 ڈینگی لیب کٹس چوری
Load/Hide Comments