سعودی عرب سے پھر مدد آگئی،3 ارب ڈالرزڈیپازٹ کی میعاد بڑھا دی

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے اپنے 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کی میعاد ایک سال تک بڑھا دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برادر ملک سعودی عرب کے ایس ایف ڈی کے 3 ارب ڈیپازٹس کی میعاد 5 دسمبر 2022 کو پوری ہورہی تھی۔ ڈیپازٹس کی میعاد ایک سال بڑھانا پاک سعودی مضبوط تعلقات کا عکاس ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈیپازٹس ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں