نئے چیف سیکرٹری پنجاب نےعہدہ سنبھال لیا

یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈعبداللہ خان سنبل نے چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بری خبر

تفصیلات کے مطابق عبداللہ خان سنبل کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23ویں کامن سے ہے۔ عبداللہ خان سنبل فنانس اور ایڈمنسٹریشن کے شعبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل مختلف محکموں میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل بطور ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور کمشنر لاہور فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ عبداللہ خان سنبل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات اور کمشنر ساہیوال کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیب قانون میں تبدیلی کا نتیجہ آنا شروع، بڑے بڑے ملزمان کےنیب مقدمات ختم

اپنا تبصرہ بھیجیں