احتجاج کےسوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں،شہبازشریف عقل سےکام لیں،فوادچوہدری

 یوتھ ویژن نیوز( مبشر بلوچ سے ) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف عقل سے کام لیں، اگر فوری انتخابات کا مطالبہ نہ مانا تو پھر ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا گیا، سیلیب بینیفٹ ختم،آئندہ ماہ بجلی بل کتنا آئےگا ؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اس حوالے سے گزشتہ روز کے پی کی قیادت کو اجلاس میں آگاہ کردیا گیا تھا جب کہ کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کو الیکشن کے حوالے سے آخری موقع فراہم کردیا ہے، شہباز شریف عقل سے کام لیں اگر فوری انتخابات کا مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر ہمارے پاس کوئی راستہ باقی نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بینک عملےکی لاپرواہی،42 لاکھ کےکرنسی نوٹ گل گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں