کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
انتشار انگیز تقاریر کرنے کے معاملے پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور نہ کی جا سکی۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کیپٹن صفدر کے وکلا کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچے
عدالت نے کیپٹن ر صفدر کو عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔ ان کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ کیپٹن ر صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
Load/Hide Comments