پرویز الہیٰ کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بری خبر
یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے تمام مشیران کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے تمام مشیران کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا گیا، سیلیب بینیفٹ ختم،آئندہ ماہ بجلی بل کتنا آئےگا ؟
درخواست گزار نے عدالت میں کہا ہے کہ پرویز الہی نے 30 سے زائد افراد کو سیاسی مشیر تعینات کیا ہے۔
پرویز الہی نے اپنے مشیران کی تعیناتی میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی ہے۔ پرویز الہی کے مشیران لاکھوں، کروڑوں روپے کی مراعات وصول کررہے ہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہی کے تمام مشیران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔
Load/Hide Comments