عمران خان کے سوالات کا شہبازشریف نےجواب دے دیا
یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن ٹی وی پر نہ دکھانے پر شہباز شریف پر تنقید کی گئی تھی اور کچھ سوالات بھی پوچھے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری حکومت اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے۔ لہذا آپ کے الزامات و غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ رہ گئی بات چندے کی تو امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ ساتھ 2010 کے سیلاب متاثرین کے نام پر لیے گئے چندے و غیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کا حساب اسی طرح ضرور دیں گے۔
Load/Hide Comments