172 ارکان کی اتحادی حکومت کی وفاقی کابینہ کا سائز70 تک پہنچ گیا
یوتھ یوژن نیوز( واصب غوری سے ) وزیراعظم نے8 سپیشل اسسٹنٹس کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ جن میں 4 ممبران قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان ارکان کی مراعات وفاقی وزراء کے برابر ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے11 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل نہیں کی،اسلام آباد ہائیکورٹ
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نواب زادہ افتخار احمد خان بابر ایم این اے،مہر ارشاد احمد خان ایم این اے، رضا ربانی خان ایم این اے، مہیش کمار مالانی ایم این اے، فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ باچا کو سپیشل اسسٹنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے
Load/Hide Comments