میرا موازنہ نواز،الطاف سے نہ کریں،دہشتگردی کا مقدمہ ملک کی توہین ہے،عمران خان
یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں، میرے پر دہشتگردی کا یہ کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔
عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اب آپ کو مائنس کیا جارہا ہے، جس پر عمران خان نے کہا کہ میرا موازنہ ان سے نہ کریں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں بڑا خطرناک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنےکا بل منظور
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر جیل کے اندر تشدد کیا جاتا ہے ، جیل سپریٹنڈنٹ تشدد کی تصدیق کرتا ہے ، اس آدمی کو ریمانڈ پرتشدد کرنے والوں کے دوبارہ پاس بھیج دیا جاتا ہے، اگرکوئی یہ کہتا ہے کہ ریمانڈ پر بھیجنے والوں کیخلاف پرقانونی کارروائی کرنے کا کہتا ہے، اگر یہ دہشتگردی ہے تو کسی کو بھی آپ دہشتگرد بنا سکتے ہیں۔
دہشتگردی کے قانون کا مذاق بنا دیا گیا ہے، یہ پاکستان کی توہین اور دہشتگردی کے قانون کی توہین ہے ، میرے پر دہشتگردی کا کیس ہمارے ملک کی توہین ہے۔