ایک ہفتےمیں دوسری مرتبہ4 روپے34 پیسےفی یونٹ بجلی مہنگی ہوگئی

یوتھ ویژن نیوز( عمران قذافی سے ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کیلئےخوشخبری،بجلی 4 روپے12 پیسےسستی ہوگئی 

جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں