عمران خان کی بڑھتی مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایت
یوتھ ویژن نیوز( قاری عاشق حیسن سے ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی، ضلعی اور ریجنل صدور کو مراسلے ارسال کردیے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیل دیا گیا ہے۔ بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بےپناہ اضافے سے اشیائے خوردونوش عوام کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہیں
یہ بھی پڑھیں: آئی فون14 کی حیران کن قیمت، پاکستان میں پری بکنگ شروع ہوگئی
مرسلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیجانب سے بڑھتی مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے ضلعی سطح پر صدور اور تنظیمیں احتجاج کی منصوبہ بندی کرکے 12 ستمبر تک حتمی پلان سے آگاہ کریں۔
Load/Hide Comments