عمران خان کی سابق خاتون امریکی سفارتکار کاررابن رافیل سے ملاقات

یوتھ ویژن نیوز ( یاسر ملک سے ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارتکار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے خاتون سفارت کار کی ملاقات ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوئی، جس میں سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  آئی فون14 کی حیران کن قیمت، پاکستان میں پری بکنگ شروع ہوگئی

یاد رہے کہ رابن رافیل سابق امریکی سفارت کار، سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں۔ وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ جنوبی وسطی ایشیائی امور تھیں

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے قبل فواد چودھری بھی امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کرچکے ہیں۔ تاہم ان ملاقاتوں کی پی ٹی آئی حکام کی جانب سے تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں