پنجاب کی سیاسیت میں ہلچل،ق لیگ کےایم پی ایزکاچوہدری شجاعت سےرابطہ

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے )مسلم لیگ ق کے پنجاب اسمبلی میں نصف یا اس سے زائد ارکان کے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا،ق لیگ کے ارکان نے چوہدری شجاعت حسین کو فیصلوں پر تعاون کی مکمل یقین دہانی کر دی پنجاب میں ایک بار پھر  تبدیلی امکانات روشن ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے کل احتجاج کیا جائے گا، فواد چودھری

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا فوکس سیلاب زدگان کی فوری بحالی پر ہے جبکہ حکمران اتحاد میں دوسری ترجیح کے طور پر پنجاب میں آئینی طریقے سے حکومتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ رابطہ کرنے والے  مسلم لیگ ق ارکان نے ان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ق لیگ کے ارکان نے وزیر اعلی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دیا تھا جس کے چوہدری پرویز الہی چند ووٹ کی اکثریت سے وزیر اعلی بنے تھے۔

حکمران اتحاد سیلاب زدگان کے لیے اقدامات پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ نواز شریف کے عالمی برادری سے نتیجہ خیز رابطوں پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی الیکشن ہارے گی،شاہ محمودقریشی

واضح رہے کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دو روز قبل چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا انہیں اطلاع ملی ہے کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی سازش ہو رہی ہے، ہمارے بندوں کو خریدنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں