منی لانڈرنگ کیس،سلمان شہبازشریف مشکل میں پھنس گئے

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) شہباز شریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی 7ستمبر کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم نامے میں  وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے مزید 13بینک اکاؤنٹس منجمنڈ کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی الیکشن ہارے گی،شاہ محمودقریشی

سلمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ شوگر ملزکے اکاؤنٹس ،رمضان شوگر ملز ،چنیوٹ پاور، شریف فیڈ اور  یونی ٹاس سٹیل کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں،ساتھ ہی عدالتی حکم پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے پر بینک افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری  کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیشل سینٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ جمع کرادی تھی۔ اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں تھا

یہ بھی پڑھیں: جلسےمیں اگلےمرحلےکا اعلان کروں گا،عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں