ایشیا کپ:سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کپ 2022 سوپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔

سری لنکا کے پتھم نسانکا 55 رنز بنا کے نمایاں رہے جب کہ بھانوکا راجا پاکسے24 اور داسن شاناکا نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور حارث روف نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈرکرالیکشن سے بھاگ گئیں،عمران خان

اس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ایشیا کپ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جب کہ میگا ٹورنامنٹ میں آؤٹ آف فارم بیٹرز بابراعظم اور فخر زمان بھی کوئی خاطر خواہ رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کا مڈل آرڈر بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے میں ناکام رہا، سری لنکا کے ہسارنگا نے قومی بیٹنگ لائن کے بکھیے ادھیڑ دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد ان کی زندگی پر مبنی فلم روکنے کا فیصلہ 

پاکستان کی جانب سے بابراعظم 30 جب کہ محمد نواز 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے ہسارنگا نے تین جب کہ ٹھیکسنا اور مدوشھن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں