عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کااجلاس،اندرونی کہانی سامنے آگئی

یوتھ ویژن نیوز(مظر چشتی سے )سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے صوبائی صدور کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فرح گوگی بے گناہ قرار،مقدمہ خارج

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت خطرے میں ! 10 ارکان نے بغاوت کردی

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ کل گوجرانوالہ کا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے آخری جلسہ ہوگا۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلسہ میں کروں گا۔ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے۔ مائنس ون فارمولے کی مہم چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں