تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت خطرے میں ! 10 ارکان نے بغاوت کردی
یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے ) پنجاب حکومت خطرے میں ! تحریک انصاف کے ممبران نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی پر عدم اعتماد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید میانداد،آفریدی کے بعد نسیم شاہ کے تاریخی چھکے
ذرائع کے مطابق 7 سے 10ممبران صوبائی اسمبلی نے پرویز الہی کی حمایت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تحریک انصاف کے ارکان نے عمران خان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پرویز الٰہی کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ہم استعفی دے دیں گے لیکن پرویز الہی کی حمایت نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے تک پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی حکمت عملی تیار کرلی جائے گی۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے ناراض پی ٹی آئی ارکان کو گرین سگنل دیدیا ہے۔10ارکان کے علیحدہ ہونے سے پرویز الٰہی اکثریت کھو دیں گے۔
یہ بھی پرھیں: مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی،لاہورہائیکورٹ کا بینچ ایک بارپھرٹوٹ گیا
ذرائع کے مطابق ناراض اراکین پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ لانے کی صورت میں ناراضگی ختم کرسکتے ہیں۔