ایم ڈی کیٹ امتحانات ملتوی، میڈیکل میں داخلے کیلئے نئی شرط عائد
میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی شرط میں انٹرمیڈیٹ میں ساٹھ فیصد نمبرز لینے والے طلباء کو اہل قرار دیدیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی پانی اترنے کے بعد ریلوے کا پشاور سے روہڑی روٹ بحال
ایم ڈی کیٹ 2022 امتحان میں پاس کرنے کی شرح میں ایم بی بی ایس داخلے کیلئے 55فیصد نمبر اور ڈینٹل کیلئے 45فیصد نمبر مقرر کیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تاحکم ثانی ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا، ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے نئی تاریخ و شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے بجلی بلوں پر2 سال کیلئےبڑاریلیف دیدیا
بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2022 رجسٹریشن کا دوبارہ آغاز 10ستمبر سے 25 ستمبر تک ہوگا۔ رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا مقصد ان تمام طلبا جو کسی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کراسکے ان کو موقع دینا ہے۔
Load/Hide Comments