بھگوڑے وکٹیں اٹھا کربھاگ گئے،مفاہمت نہیں ہوگی،عمران خان کا دوٹوک جواب
یوتھ ویژن نیوز( ویب ڈسک ) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سارا دن عدالت میں گزارا، عدالت میں میرا کیس چل رہا ہے میں زیادہ بات نہیں کروں گا مگر اس ملک کی عدالتیں جب تک انصاف نہیں دیں گی تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے13حلقوں میں ضمنی انتخابات کوملتوی کردیا
انہوں نے کہا کہ فتح مکہ میں کافروں کو معاف کردیا گیا مگر قریش کی بیٹی کی چوری معاف نہیں کی گئی۔ میں ہر کسی سے بات کروں گا مگر ان چوروں سے کبھی بات نہیں کروں گا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت میں تھا تو مشورے دیے جاتے کہ اپوزیشن کو ساتھ ملا کر چلو۔ اب کہا جارہا ہے اسمبلی میں چلے جاؤ اور معاملات حل کرو۔ مجھے پتا تھا جلسے دیکھ کر ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرویزالہٰی کی حکومت گرانےکیلئےآصف علی زرداری پھرمتحرک
الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھگوڑے وکٹیں اٹھا کر بھاگ گئے۔ چیلنج کرتا ہوں، جب بھی 9 حلقوں کا نتیجہ آئے گا دھاندلی کے باوجود 9 صفر کا نتیجہ آئے گا۔ اتوار کو الیکشن ہوتا تو مزید 3 وکٹیں گرنی تھیں۔