وزیراعظم نے بجلی بلوں پر2 سال کیلئےبڑاریلیف دیدیا
یوتھ ویژن نیوز:(ویب ڈسک) نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے انرجی بل دو سال کے لیے محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اکتوبر سے ہونے والا اضافہ روک دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اکتوبر سے انرجی بلز پر پرائس کیپ کو 3,549 سے کم کرکے 2,500 پاؤنڈ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے13حلقوں میں ضمنی انتخابات کوملتوی کردیا
برطانوی میڈیا کے مطابق پرائس کیپ کا اطلاق دو برس کیلئے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ پر ہوگا۔
ادھر وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ گرین لیوی کی معطلی سے اوسط گھرانے کے انرجی بلز پر ایک ہزار پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طرح کاروبار کو بھی انرجی بلز میں 6 ماہ تک رعایت ملے گی، چھ ماہ کے بعد کمزور انڈسٹریز کو فوکسڈ سپورٹ ملے گی۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلز میں رعایت کے ساتھ انرجی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چانسلر رواں ماہ کے آخرمیں مالیاتی پیکج کے اخراجات کا تعین کریں گے۔ انرجی بلز کی مد میں ہر گھرانے کیلئے حکومت کی طرف سے 400 پاؤنڈ کی مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کو بوم بوم کا خطاب مل گیا
لز ٹرس نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ گھرانے اور فرمز فکر مند ہیں کہ موسم خزاں اور سرما کیسے گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین پر جارحیت اور یورپ کیلئے گیس بطور ہتھیار استعمال کرنے سے قیمت میں اضافہ ہوا۔