نسیم شاہ کے دو چھکے،پاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی
یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
یوں پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پہنچ گئیں جب کہ بھارت اور افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لائیوخبرپیش کرتےہوئےخاتون زندہ مکھی نگل گئی،ویڈیو وائرل
افغانستان کی اننگز
اس سے پہلے افغانستان کے اوپنرز نے ابتدائی تین اوورز میں جارحانہ بلے بازی کی تاہم 36 کے اسکور پر حارث روف نے رحمان اللہ گرباز کی اہم وکٹ حاصل کر لی۔
اس دوران پاکستانی پیسرز نے دباو بنائی رکھا اور 43 کے اسکور پر خطرناک بیٹر حضرت اللہ زازئی کو بھی محمد حسنین نے چلتا کیا۔
78 کے اسکور پر کریم جنت محمد نواز کا شکار بنے جب کہ نجیب اللہ زردان دس کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
افغانستان کے ابرھیم زردان نے تھوڑی بہت مزاحمت کی اور 35 رنز کی اننگز کھیل کر حارث روف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ، حسنین، نواز اور شاداب خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سےتعلقات کی قیمت پر چین سےرشتےقربان نہیں کرینگے ، شیخ حسینہ واجد
پی سی بی کے مطابق قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایم آر آئی رپورٹ درست آنے پر وہ آج میچ میں شرکت کریں گے۔
پاکستان سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا جیت چکی ہے جبکہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہو ئی تھی۔
آج میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا اور اس کے ساتھ ہی بھارت اور افغانستان دونوں ایونٹ سے باہر ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کیلئےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو سری لنکا نے6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت کے فائنل میں پہنچنے کے چانسز کم ہو گئے ہیں۔ لیکن آج پاکستان کے ہارنے کی صورت میں بھارت کے لیے اگر مگر کی صورتحال برقرار رہے گی۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا دو میچز جیت کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
بھارت نے دو میچز کھیل کر دونوں ہارے دیے جس کے باعث اسکا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔افغانستان نے بھی ایک میچ کھیلا اور اس میں ناکام ہوا۔