چودھری شجاعت نےاپنی سیکیورٹی واپس کردی

یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ )سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی پر مامور رینجرز اور پولیس سکواڈ کو ہٹادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے ہدایت جاری کی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جاکر امداد اور بحالی کے کاموں میں مدد کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین پرلاکھوں لال چیونٹوں نےحملہ کردیا

خیال رہے کہ پاکستان کو اس وقت ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک کے مجموعی رقبے کا تیسرا حصہ براہ راست سیلاب کی زد میں ہے۔ جس کی وجہ سے لاکھوں گھر منہدم ہونے سے کروڑوں افراد بےگھر ہوچکے ہیں۔ سیلاب زدگان کو اس وقت امدادی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔ بہت سے علاقوں میں انسانی المیے نے جنم لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں