بھارت سےتعلقات کی قیمت پر چین سےرشتےقربان نہیں کرینگے ، شیخ حسینہ واجد
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) بنگلہ دیش نے واضح کردیا ہے کہ بھارت سے تعلقات کی قیمت پر چین کو قربان نہیں کریں گے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے چین بھارت سرحدی کشیدگی پر غیر جانبدار رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وائس آف امریکا کے مطابق بھارت کے دیگر ہمسایہ ملکوں کی طرح بنگلہ دیش کے بھی چین سے بہت اچھے رشتے ہیں اور وہ مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے معاملے میں ہمسایہ ممالک اس کے مؤقف کی حمایت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے کابینہ کا اعلان کردیا
۔ لیکن شیخ حسینہ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ بنگلہ دیش اس تنازعے میں فریق بننے کے بجائے غیر جانب دار رہنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے حالیہ برسوں میں بنگلہ دیش میں کافی سرمایہ کاری کی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بنگلہ دیش ہی ایک ایسا ملک ہے جس سے بھارت کے دوستانہ اور خوش گوار رشتے ہیں۔ لیکن اب چین بنگلہ دیش میں بھی اپنے اثرات میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔
شیخ منظور کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے اپنے گہرے رشتے کے پیشِ نظر بھار ت کے لیے یہ تشویش کی بات ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ اس کے ہمسایہ ملکوں میں چین اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے۔ لیکن بھارت چین کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ ان کے مطابق نیپال میں بھی جو کہ بھار ت کا انتہائی قریبی ملک تھا، چین سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لائیوخبرپیش کرتےہوئےخاتون زندہ مکھی نگل گئی،ویڈیو وائرل
بھارت بنگلہ دیش کے درمیان روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی کافی اہم مگر پیچیدہ ہے۔ شیخ حسینہ نے بھارت آنے سے قبل کہا تھا کہ بنگلہ دیش ایک چھوٹا ملک ہے مگر وہاں 10 لاکھ روہنگیا پناہ گزین ہیں۔ بنگلہ دیش چاہتا ہے کہ بھارت بھی اس بوجھ کا کچھ حصہ اٹھائے۔