عمران خان نےتوشہ خانہ کیس میں جواب الیکشن کمیشن کوجمع کروادیا
یوتھ ویژن نیوز( واصب غوری سے ) توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروادیا ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف بنایا گیا ریفرنس بلاجواز اور بے بنیاد ہے۔ درخواست گزار اور سپیکر کا ریفرنس بدنیتی پر مبنی اور سیاسی مقاصد کیلئے بنایا گیا ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس آئینی اختیارات کی توہین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان نےبابراعظم سےٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن چھین لی
انہوں نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنا غیرقانونی ہے اور یہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ نہ توشہ خانہ تحائف کو اثاثوں میں چھپایا، الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 کے تحت نااہلی یا جرمانے کا سوال پیدا نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن 63 ٹو کے تحت ریفرنس کا تعین نہیں کرسکتا۔ اثاثوں کی تفصیلات غلط ہونے پر الیکشن کمیشن 120 دن میں کارروائی کرسکتا ہے اور اب اس کیس پر کارروائی نہیں ہوسکتی۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 62 ون ایف کے تحت عدالت کارروائی کرسکتی ہے لیکن الیکشن کمیشن نااہل نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پرھیں: کینڈل لائٹ خواہیش نہیں مجبوری بن گئی،روسی گیس کی بندش،یورپ میں توانائی کا بحران
عمران خان کا جواب میں کہنا ہے کابینہ ڈویژن کے آفس میمورینڈم کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع ہوں گے اور 30 ہزار روپے مالیت تک کا تحفہ وصول کرنے والا بغیر ادائیگی کے رکھ سکتا ہے، 30 ہزار روپے مالیت سے زائد کے تحائف کو 50 فیصد ادائیگی کے بعد لیا جا سکتا ہے۔