عمران خان کےلیےبری خبر،بغاوت کامقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر
یوتھ ویژن نیوز ( قاری عاشق حسین سے ) لاہور کی مقامی عدالت سے عمران خان کیلئے بری خبر آگئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شیخ مظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فوج مخالف بیان دیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ فوج کے سپاہی سے لیکر آفیسرز تک سب محب وطن ہیں، عمران خان کے بیان نے سب کے جذبات مجروح کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بس بہت ہوگیا!سب کوآج جلسہ میں جواب دوںگا،عمران خان
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پولیس کو عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ جس پر عدالت نے پولیس سے 10ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے 4 ستمبر کو فیصل آباد جلسے میں پاک فوج کی سینئر قیادت کیخلاف بیان دیا تھا، جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔