بس بہت ہوگیا!سب کوآج جلسہ میں جواب دوںگا،عمران خان

یوتھ ویژن نیوز(واصب غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  آج جلسے میں ان سب کو جواب دوںگا جو جو مجھےبدنام کرنےکیلئےمیرےالفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔ 

عمران خان کی جانب سے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کیا ہے کہ جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پی ڈی ایم  بدمعاشوں کی طرف سے میرے خلاف شروع کیے جانے والے شدید پروپیگنڈے پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے کر رہے ہیں۔ آج پشاور کے جلسے میں ان تمام لوگوں کو جواب دوں گا جو جان بوجھ کر میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر مجھے بدنام کر رہے ہیں بس بہت ہو گیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں