عدلیہ مخالف بیان پرعمران خان کومعافی مانگ لینی چاہیئے،اسدعمر

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدلیہ مخالف بیانات پر  معذرت کرلیں تو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شہری کی جان لےگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ مخالف بیان پر عمران خان معذرت کر لیں تو ان کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑےگا اور نہ ہی کوئی نقصان ہوگا تاہم یہ کہنے یا نہ کہنے کا فیصلہ عمران خان کے وکلا کریں گے

تحریک انصاف کے رہنما کے مطابق  پی ٹی آئی کا مؤقف واضح ہے کہ جو حکومت تبدیل کی گئی اس میں براہ راست پی ڈی ایم کے چند سیاستدان شامل تھے، باہر بیٹھ کر اس کی منصوبہ بندی کی گئی اور  بیرونی تعلقات استعمال کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکا لڑکی سے نکاح نامہ مانگنے پرپولیس کوسخت سزا دینےکاحکم

 رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس میں واضح بیرونی مداخلت نظر آئی ہے، پی ٹی آئی میں بہت سے لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اگر ہمارا ساتھ دیتی تو  یہ تبدیلی نہ ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں