عمران خان اسلام آباد کی کال کب دیں گے؟شیخ رشید نےاشارہ دے دیا
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور زرداری اپناآرمی چیف لاناچاہتےہیں،عمران خان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا گیا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت کا الٹر ساؤنڈ ہو گیا ہے، سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں پیش ہوں گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں تو انہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے، لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں اور یہ اب مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے23 افراد ہلاک
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ستمبر ستمگر ہوگا کیونکہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنا دی ہے۔