جوبائیڈن ریاست کے دشمن ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
(یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن ریاست کے دشمن ہیں۔)
سابق امریکی صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے 8 اگست کے چھاپے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال کی ایسی مثال امریکا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیجانب بہاولپورجلسےکی تعریف، حیرت انگیز ٹرن آؤٹ رہا
ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایسا ردِ عمل سامنے آئے گا جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا، بائیڈن نے بطور امریکی صدر اب تک کی سب سے شیطانی اور نفرت انگیز تقریر کی۔
ٹرمپ نے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ بائیڈن ریاست کے دشمن ہیں، آپ یہ جاننا چاہتے ہیں، ہم اپنی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کو خطرہ بنیاد پرست بائیں بازو سے ہے، دائیں سے نہیں۔
Load/Hide Comments