پاکستان نےایشیاء کپ میں تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 یوتھ ویژن نیوز( عاقب غوری سے ) پاکستان نے آج ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ میچ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ہانگ کانگ کو بڑے مارجن سے شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ثقلین مشتاق کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا لیکن جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم صرف 38 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی۔  یہ پاکستان کی اب تک کسی بھی ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ  میں سب سے بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا چکی ہے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کی ٹیم اب تک سب سے کم سکور پر آؤٹ ہونے والی ٹیم بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں